NPG Media

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا

لاہور (این پی جی میڈیا) بھارت میں روزانہ 2 لاکھ کورونا کیسز سامنے آنے کے باعث ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انعقاد خطرے میں پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاﺅ پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور صورتحال کا بغور جائزہ لینے کا فیصلہ کیا گیا۔

کورونا وائرس کے شدید پھیلاؤ کے باعث آئی سی سی کا وفد کا 26 اپریل کا دورہ بھارت بھی خطرے میں پڑ گیا، آئی سی سی نے وفد کا موجودہ صورتحال میں بھارت جانا چیلنج قرار دیدیا ہے۔

ذرائع آئی سی سی کا کہنا تھا کہ ٹیموں، براڈ کاسٹرز اور صحافیوں کی صحت اور حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا جا سکتا، آئی سی سی وفد کی جانب سے ورلڈ کپ کے لیے بھارت کے 9 مجوزہ وینیوز کا جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد آئی سی سی وینیوز کا حتمی فیصلہ کرے گا۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ یکم اکتوبر سے نومبر تک بھارت میں شیڈول ہے، جس میں احمد آباد کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل کی میزبانی کیلئے تجویز کیا گیا ہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal