NPG Media

کوئٹہ دھماکا خود کش تھا اور بمبار اپنی گاڑی میں ہی بیٹھا رہا، شیخ رشید

اسلام آباد (این پی جی میڈیا) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کوئٹہ میں ہونے والا دھماکا خود کش تھا اور دھماکے کے وقت بمبار اپنی گاڑی میں ہی موجود تھا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے بتایا کہ دھماکے میں 60 سے 80 کلوگرام تک بارودی مواد استعمال کیا گیا ہے اور کل کے دھماکے میں 5 افراد شہید ہوئے جس کے بعد چیف سیکرٹری کو فوری تحقیقات کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ یہ ان پاکستان دشمن عناصر کی کارروائی ہے جنہیں پاکستان کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھارہی اور اس حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گوادر اور بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہیں اور چین پاکستان کا آزمودہ دوست، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بھی بلند ہے، یہ دھماکا پاکستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی سازش کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزارت داخلہ کے تحت 22 اداروں کو ہدایت کی ہے سکیورٹی ہائی الرٹ کی جائے اور خیال تھا کہ ایف سی کو کوئٹہ سے نکالیں لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، ایف سی کو کوئٹہ سے نہیں نکالا جارہا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندر سےغیرمستحکم کرنے کی غیر ملکی کوششیں جا ری ہیں، چین کے سیفر کئی دنوں سے بلوچستان میں ٹھہرے ہیں، وہ محفوظ ہیں اور انہوں نے آج اسٹاف کالج سے خطاب بھی کیا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal