NPG Media

قتل کا مبینہ منصوبہ، ٹرمپ انتظامیہ کا سعودی شہزادے کو قانونی استثنیٰ دینے پر غور

ریاض: ٹرمپ انتظامیہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو ایک وفاقی مقدمے میں قانونی استثنیٰ دینے پر غور کر رہی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ شاہ سلمان نے ایک قاتل اسکواڈ کو حکم دیا ہے کہ وہ ایک اعلیٰ سعودی انٹلیجنس اہلکار کو قتل کرے جس نے امریکہ کے ساتھ معلومات شیئر کی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اگست میں ڈی سی ڈسٹرکٹ عدالت میں دائر مقدمہ میں ، الجبری نے سعودی عرب کے طاقتور ڈی فیکٹو حکمران بن سلمان پر الزام عائد کیا تھا کہ الجبری کے ملک چھوڑنے کے ایک سال بعد ہی بادشاہ نے ایک ہٹ ٹیم کو اس کے قتل کے لئے بھیجا تھا۔

امریکا کے لیے مختلف ملکوں کے سربراہان اور غیر ملکی سرکاری عہدیداروں کو استثنیٰ دینا عام سی بات ہے۔ ایسا اقدام بین الاقوامی قانون کے تحت اکثر ضروری قرار دیا جاتا ہے۔ اور امریکا وقتا فوقتا استثنیٰ دیتا ہے ، تاہم ایسا کبھی کبھار اس لیے بھِی کیا جاتا ہے جب خاص طور پر اگر امریکا غیر ملکی حکومت پر دباؤ ڈالنا چاہتا ہے۔

ادھر سابق امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ امریکہ اور الجبری کے مابین کاروباری تعلقات نے ان گنت جانوں کو بچانے میں مدد فراہم کی۔

واضح رہے کہ محمد بن سلمان نے الجبری کو واپس سعودی عرب یا پھر کسی ایسے مقام پر تشریف لانے کی کوشش کی جہاں وہ الجبری تک آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں لیکن الجبری نے ہمیشہ ان کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔ الجبری نے الزام عائد کیا کہ اس کے جواب میں ولی عہد شہزادہ اپنی دھمکیوں کو بڑھاتے ہوئے کہتے ہیں کہ سعودی اسے واپس لانے کے لئے "تمام دستیاب ذرائع” استعمال کریں گے ، اور دھمکی دی ہے کہ "ایسے اقدامات کریں گے جو آپ کے لئے نقصان دہ ہوں گے۔” الجبری نے متعدد مبینہ شریک سازشیوں کا نام بھی لیا ، جن میں دو افراد ایسے شامل تھے جن پر الزام لگایا گیا تھا کہ یہ خاشوگی آپریشن کے پیچھے بھِی تھے۔

امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اس نتیجے کے باوجود کہ ایم بی ایس نے 2018 میں خاشقجی کے قتل کا حکم دیا تھا ، اس کے باوجود ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس شہزادے کی بھرپور حمایت کی۔

یاد رہے کہ جمال خاشقجی واشنگٹن پوسٹ کے کالم نویس تھے ، خاشقجی نے شہزادے کی پالیسیوں کے بارے میں تنقیدی تحریر کی تھی۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal