NPG Media

سعودی عرب کی جی سی سی ریاستوں کے اتحاد کے عزم کی تصدیق

جدہ: سعودی عرب نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممبر ممالک کے اتحاد سے وابستگی کی توثیق کردی۔

سعودی ترجمان کے مطابق 1981 میں جی سی سی کے قیام کے بعد سے ، مملکت نے ہر اس اقدام کی حمایت کی جو مشترکہ مفادات اور خواہشات کے حصول کے لیے ضروری تھا۔

سعودی پریس ایجنسی میں شائع ایک بیان میں سعودی ترجمان نے مزید کہا کہ جی سی سی کے اہم ملک کی حیثیت سے ، سعودی عرب نے اہداف کے عمل میں درپیش مختلف نظریاتی اور عملی رکاوٹوں اور اختلافات پر قابو پانے کی بھر پور کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی پالیسی نے جی سی سی ممالک کے اتحاد کو یقینی بنایا ، رکن ممالک کے درمیان معاہدوں اور آپس کے تنازعات کے قابل عمل حل پر زور دیا۔ اس کے علاوہ عرب، اسلامی اور بین الاقوامی ممالک کے درمیان تعاون کے تسلسل کو یقینی بنایا۔

ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کا "واحد مقصد” تھا کہ "جی سی سی کے ممبر ممالک میں اتحاد رہے اور ان کے مابین تنازعات کو ختم کیا جائے۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودی اماراتی رابطہ کونسل کا قیام 2016 میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین معاہدے کے تحت عمل میں آیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ شاہ سلمان اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید النہیان کی ہدایت پر ، اس معاہدے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کی معیشت ، انسانی ترقی ، اور سیاسی و عسکری تحفظ کے شعبوں میں مدد کرنا شامل تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودی اماراتی اتحاد کے اندر سات مشترکہ کمیٹیاں دونوں ملکوں کے لوگوں کی خوشحالی اور سلامتی کے حصول کے لئے متعدد اسٹریٹجک اور ترقیاتی اقدامات اور منصوبوں پر عمل درآمد کے لئے کام کر رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: "سعودی عرب اپنی علاقائی اور بین الاقوامی حیثیت کی وجہ سے جی سی سی کے تمام ممبر ممالک کے اتحاد کے تحفظ میں اپنے قائدانہ کردار کو تسلیم کرتا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سعودی عرب کا ایک ہی موقف ہے کہ خلیج عرب کے خطے کی سلامتی کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بننا ہے اور جی سی سی چارٹر میں طے شدہ اہداف کے حصول کے لئے کوشش کرنا ہے اور ایک دوسرے کی خفاظت کرنی ہے۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal