NPG Media

چھوٹی ٹیموں کیخلاف کھیلتے ہوئے پریشر زیادہ ہوتا ہے،مصباح الحق

فائل فوٹو

اسلام آباد:(این پی جی میڈیا)پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ چھوٹی ٹیموں کیخلاف کھیلتے ہوئے زیادہ پریشر ہوتا ہے کیونکہ توقعات زیادہ ہوتی ہیں۔

مصباح الحق نے آن لائن گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کیخلاف سیریز اچھی رہی تھی، پاکستان ٹیم کا مومینٹم اچھا بناہوا ہے، زمبابوے میں بھی اس کو برقرار رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس سیریز میں ہمارے پاس غلطیوں پر قابو پانے کا اچھا موقع ہے، زمبابوے بغیر پریشر کے ہی میدان یں اترے گی ، ہوم کنڈیشن میں اس وقت زمبابوے ہے، اس کو یہاں کی کنڈیشنز کا اندازہ ہے۔

ہیڈ کوچ پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ جنوبی افریقا سے کنڈیشنز مختلف ہیں، ہوسکتا ہے کہ پچز یہاں پاکستان سے ملتی جلتی ہوں، ٹیم کامبی نیشن ایسا بنائیں گے کہ روٹیشن بھی ہو، چانسز بھی ملے اور سیریز بھی جیتیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نظر آرہا ہے کہ ورلڈ کپ کے ساتھ کس کامبی نینش میں جانا ہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal