NPG Media

امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کردی

تصویر بشکریہ زی نیوز

واشنگٹن :امریکہ نے اپنے شہریوں کو بھارت کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ بھارت میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے ہدایت جاری کی گئی ہے۔

گزشتہ روز بھارت برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا کی تشویشناک صورتحال پر ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کو 23 اپریل سے سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا جائے گا۔

برطانوی سیکریٹری ہیلتھ میٹ ہین کوک کا کہنا تھا کہ فیصلہ کورونا سے بچاؤ کیلئے کیا گیا ہے۔ ہمیں پتہ ہے کہ اس کے کچھ اثراث ہوں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں آج ایک دن میں ریکارڈ کورونا کیسز سامنے آئے تھے۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 53 لاکھ 14 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 80 ہزار 550 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal