NPG Media

کیا واٹس ایپ اور میسنجر ایک ہونے والے ہیں؟

کیلفورنیا: (این پی جی میڈیا) سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک میسنجر اور واٹس ایپ کو اکٹھا کرنے میں مزید پیشرفت شروع کردی گئی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی جانب سے کافی عرصے سے اپنی تمام میسجنگ ایپس یعنی میسنجر، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے انسٹاگرام اور میسنجر میں چیٹ سسٹمز کو اکٹھا کرنے میں کافی پیشرفت ہوچکی ہے اور اب واٹس ایپ اور میسنجر کو ایک کرنے پر کام کیا جارہا ہے، واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والی سائٹ کا کہنا ہے کہ حال ہی میں فیس بک میسنجر میں ایک خفیہ تبدیلی دریافت ہوئی ہے جو کہ پہلے نہیں دیکھی گئی۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ دونوں سروسز کو آپس میں ضم کرنا تو ابھی تک ممکن نہیں ہوا مگر میسنجر میں جو پیشرفت سامنے آئی ہے اس سے عندیہ ملتا ہے کہ مستقبل میں یہ فیچر بڑی تبدیلیاں لائے گا، جس کے بعد واٹس ایپ اور میسنجر کے درمیان کنکشن آپشنل ہوگا جیسا ابھی انسٹاگرام اور میسنجر کے درمیان ہوتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal