NPG Media

بھارتی اداکارہ کی بیوٹی فیشل نے شکل بگاڑ دی، تصاویر وائرل

ممبئی: (این پی جی میڈیا) بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل رائزہ ولسن کو چہرے کا فیشل کرانے سے ری ایکشن ہو گیا، جس کے بعد شکل پہچاننا بھی مشکل ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زیادہ خوبصورتی کے چکر میں بھارتی اداکارہ و ماڈل گرل رائزہ ولسن کو چہرے پرفیشل کرانا مہنگا پڑگیا، بیوٹی فیشل نے حالت ہی بگاڑ دی۔

واضح رہے کہ خوبصورت نظر آنا دوسروں کی توجہ کا مرکز بننا ہر کوئی چاہتا ہے اس سلسلے میں خواتین مردوں سے بہت آگے ہیں، جو کہ ہر وقت اسی فکر میں رہتی ہیں کہ معاشرے میں رہنے والے دیگر افراد ان کی خوبصورتی کی تعریف کریں اور وہ سب سے خوبصورت دکھائی دیں۔

حال ہی میں بھارتی اداکارہ کو فیشل کرانا مہنگا پڑگیا، فیشل کرانے کے بعد ادا کارہ کی آنکھوں کے نیچے شدید سوجن ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ڈاکٹر کے پاس سادہ فیشل کرانے گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے زبردستی ایک ایسا عمل کرانے کا کہا جو میں خود نہیں کروانا چاہتی تھی۔

رائزہ ولسن نے بتایا کہ اس فیشل کے نتیجے میں ان کی آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی اور صورتحال بگڑنے کے بعد ڈاکٹر نے بھی ان سے ملنے سے منع کردیا، تاہم ان کے سٹاف کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہر سے باہر ہیں جس کی وجہ سے ابھی وہ کچھ نہیں کرسکتے۔

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal