NPG Media

امریکہ کے خلاف القاعدہ کے افغانستان سے حملوں کے امکان کا خطرہ نہیں: انتونی بلنکن

فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خطرات افغانستان سے دوسری جگہوں پرمنتقل ہوچکے ہیں ایک انٹرویو میں افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ القاعدہ کمزور پڑ چکی ہے۔

امریکہ کے خلاف القاعدہ کے افغانستان سے حملوں کے امکان کا خطرہ نہیں ، دہشتگردی کے خطرات افغانستان سے دوسری جگہوں پرمنتقل ہوچکے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ امریکا اب چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلیوں، کورونا وبا جیسے اہم معاملات پر کام کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب ہمارے ایجنڈا میں چین سے تعلقات، ماحولیاتی تبدیلی ، کورونا جیسے دوسرے اہم معاملات شامل ہیں، ہم اپنی طاقت اور وسائل اب ان معاملات میں صرف کریں گے۔

افغانستان سے جو مقاصد حاصل کرنا تھے امریکہ وہ مقاصد حاصل کرچکا ہے، ہماری انٹیلی جنس افغانستان کے معاملات اور ممکنہ خطرات پر نظر رکھے گی۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal