NPG Media

پی سی بی کی درخواست پر رمیزراجہ کو وطن واپس آنے کا خصوصی اجازت نامہ جاری

کراچی (این پی جی میڈیا)کورونا وائرس  سے متاثرہ کیٹگری ‘سی’ ممالک سے مسافروں کی پاکستان آمد کے  معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے کمنٹیٹر رمیز راجہ کو وطن واپس آنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر سی اے اے نے رمیز راجہ کو وطن واپس آنے کی اجازت دی۔رمیز راجہ پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کے لیے 26 مارچ کو جنوبی افریقہ گئے تھے۔ پاکستانی کمنٹیٹر رمیض راجہ 18اپریل کو قطر ایئرویز کی پرواز سے لاہور پہنچیں گے ۔ سی اے اے کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ کو وطن واپسی پر کورونا وائرس کی  ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی کرنا ہوگا۔جس کے مطابق کمنٹیٹر کوکورونا ٹیسٹ اور گھر میں سات سے دس روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal