NPG Media

جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے ایران کو زیادہ رعایتیں نہیں دیں گے:جوبائیڈن

فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے ایران کو زیادہ رعایتیں نہیں دیں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے جاپانی وزیر اعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے ایران نے مذاکرات میں شمولیت جاری رکھی ہے تاہم ایران کے جوہری مذاکرات کے نتائج کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے ہم اب بھی بات چیت کر رہے ہیں اور میں 2015 کے ایران جوہری معاہدے کا حامی رہا ہوں۔

امریکی صدر نے کہا کہ جوہری معاہدے میں واپسی کے لیے ایران کو زیادہ رعایتیں نہیں دیں گے۔

اس سے قبل جاپان کے وزیر اعظم یوشی ہیدے سوگا نے وائٹ ہاوس میں امریکہ کے صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جوبائیڈن کی وائٹ ہاوس پہنچنے کے بعد کسی غیر ملکی رہنما کے ساتھ پہلی براہ راست ملاقات تھی۔ دونوں رہنماوں نے ملاقات کے دوران ماسک پہن رکھے تھے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal