NPG Media

ٹی ٹوئنٹی، پاکستان اور جنوبی افریقہ آج آخری میچ میں آمنے سامنے ہوں گے

سنچورین: پاکستان اور جنوبی افریقا چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں آج ایک دوسرے کا سامنا کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چار ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں پاکستان کو دو ایک کی برتری حاصل ہے، چونکہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو شکست دی تھی تاہم دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پروٹیز نے گرین شرٹس کو ہرا کو سیریز ایک ایک سے برابر کرنے میں کامیاب رہے تھے۔

خیال رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بلے بازی کی بدولت 204 رنز کا ہدف 18 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر بناکر فتح حاصل کی تھی۔

ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستان سیریز تین ایک سے جیتنے جبکہ جنوبی افریقا سیریز دو دو سے برابر کرنے کے لیے جان لگادے گا۔

 

 

 

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal