NPG Media

پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کیلئے ثالثی کررہے ہیں، یو اے ای کی تصدیق

واشنگٹن(این پی جی میڈیا) امریکا میں تعینات متحدہ عرب امارات کے سفیریوسف العتیبہ نے تصدیق کی ہے کہ یو اے ای پاکستان اور بھارت میں تعلقات کی بحالی کے لیے ثالث کا کردار ادا کررہا ہے۔

واشنگٹن میں یو اے ای کے سفیریوسف العتیبہ نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے ہوور انسٹیٹیوٹ میں ورچوئل مذاکرے سے خطاب میں کہا کہ کشمیر پرپاک بھارت محاذ آرائی میں کمی اور سیز فائر کے قیام کے لیے یو اے ای نے جو کردار ادا کیا، امید ہے وہ دونوں ملکوں میں سفارتکاروں کی دوبارہ تعیناتی اور مستحکم باہمی تعلقات کا باعث بنے گا، ہوسکتا ہے کہ دونوں ملک بہترین دوست نہ بن سکیں لیکن ہم چاہتے ہیں کہ کم ازکم تعلقات اس سطح تک لے آئیں جہاں دونوں ملک ایک دوسرے سے بات چیت کرسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کوافغانستان میں مددگار کا کردار ادا کرنا ہوگا،انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکی انخلا میں جلد بازی افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر پانی پھیر سکتی ہیں اورغیرلبرل قوتوں کے لیے مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کے کردار کے بغیرافغانستان میں پائیدار امن کا قیام مشکل نظر آتا ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal