NPG Media

سحر و افطار کا اعلان کرنے کے لیے صدیوں پرانی توپ استعمال کرنے کا فیصلہ

قاہرہ: (این پی جی میڈیا) مصری حکام نے سحر و افطار کے اعلان کے لیے صدیوں سے استعمال ہونے والی توپ کو 30 برس بعد دوبارہ مرمت کرکے استعمال کرنے کے قابل بنالیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق  مصر سمیت کئی اسلامی ممالک میں سحر و افطار اور عید کا اعلان توپ سے گولہ داغ کر کیے جانے کی روایت رہی ہے، اس روایت کو برقرار رکھنے کے لیے مصری حکام نے قلعہ صلاح الدین ایوبی میں رکھی توپ کو مرمت کے بعد قابلِ استعمال بنالیا ہے۔

واضح رہے کہ اس توپ کا استعمال تیس برس قبل تکنیکی خرابی کے باعث ترک کردیا گیا تھا، لیکن اب روایت کے مطابق سحر و افطار کے لیے اس توپ سے گولہ داغ کر سحر و افطار کے اوقات کا اعلان ہوگا۔

حکام کی جانب سے اس توپ کی مرمت میں جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی گئی ہے، توپ سے دور تک دیکھی جانے والی شعاعیں نکلتی ہیں جن کا سحر و افطار کے موقع پر خوبصورت نظارہ بھی کرسکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق 1467 میں پہلی مرتبہ اس توپ سے گولہ داغ کر سحری و افطاری کے اعلان کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal