NPG Media

محمد رضوان کو کرکٹر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل کرلیا گیا

فائل فوٹو

لندن :پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کو برطانیہ میں شاندار کارکردگی دکھانے پر کرکٹر آف دی ایئر میں شامل کر لیا گیا۔

پاکستان وکٹ کیپر اور بیٹسمین محمد رضوان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ محمد رضوان کو اس سال وزڈن کے پانچ بہترین کرکٹرز میں منتخب کر لیا گیا ہے۔

محمد رضوان نے دورہ انگلینڈ کے دوران شاندار وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ محمد رضوان وزڈن کرکٹر آف دی ایئر میں منتخب ہونے والے اٹھارہویں پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

وزڈن کرکٹر آف دی ایئر ہر سال گزشتہ انگلش سیزن میں نمایاں پرفارمنس پر دیا جاتا ہے۔

گزشتہ سال شان مسعود اور بابر اعظم کو بھی وزڈن کی ٹیسٹ ٹیم آن 2020 کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal