NPG Media

برطانیہ نے بھی افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کردیا

لندن :امریکہ کے بعد برطانیہ نے بھی افغانستان سے فوج نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

برطانوی وزیرخارجہ ڈومینکو راب نے ایک سرکاری بیان میں کہا ہے کہ افغانستان سے افواج کی واپسی کی حق میں ہیں۔ مستحکم افغانستان کیلئے امریکہ اور نیٹو اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ یکم مئی سے نیٹو فورسز افغانستان سے انخلا شروع کردیں گی۔ نیٹو کے دستے گیارہ ستمبر تک افغان سرزمین سے دستبردار ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا اب یہ افغانستان پر ہے کہ وہ اپنے شہریوں کی حفاظت اور ملک کو محفوظ بنائے۔

گزشتہ سال ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنی افواج مئی تک افغانستان سے نکال دیں گے۔ امریکی فوج کے ایک سینیئر عہدیدار نے طالبان کو خبردار کیا ہے کہ اگر فوج کے انخلا کے وقت کوئی حملہ کیا گیا تو انہیں سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب افغان طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ تمام غیر ملکی افواج کے افغانستان سے انخلا تک کسی بھی ایسی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت نہیں کرینگے، جس میں افغانستان سے متعلق فیصلے ہوتے ہیں۔

گزشتہ سال قطر میں ہونے والے امریکا طالبان معاہدے کے تحت تمام غیر ملکی فوجوں کو یکم مئی تک افغانستان سے نکلنا چاہیے تھا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے طالبان سے معاہدہ کیا تھا کہ وہ اپنی افواج مئی تک افغانستان سے نکال دیں گے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal