NPG Media

رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں 116 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا

فائل فوٹو

 

لاہور:رواں سال بٹ کوائن کی قیمت میں 116 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بٹ کوائن کی قیمت ایک بار پھر 63 ہزار ڈالر سے تجاوز کر گئی جس کی قیمت پاکستان روپوں میں 97 لاکھ روپے سے زائد بنتی ہے۔

کرپٹو کرنسی ایکسچینچ کوائن بیس وال اسٹریٹ کے نیس ڈیک انڈیکس میں اس کے حصص لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ رواں سال کے آغاز سے اب تک بٹ کوائن کی قیمت میں ایک سو 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایک سوئس ماہر کے مطابق نیس ڈیک میں کوائن بیس کے لیے ایک اچھا آغاز روایتی مالیاتی ایونیو اور متبادل کرپٹو راستے کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہے۔

سوئس ماہر نے مزید کہا کہ اسی طرح نیس ڈیک میں ایک کامیاب اضافہ روایتی سرمایہ کاروں کی جانب سے کرپٹو کرنسیوں کو قبول کرنے کا عمل بننا چاہیے تاہم اسٹاک مارکیٹس اس دوران مہنگائی کے خدشات سے دوچار ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal