NPG Media

دوسرے میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی ، اگلا میچ ہمارا ہوگا ، بابر اعظم

جوہانسبرگ:(این پی جی میڈیا) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ دوسرے میچ میں شکست ماضی کا حصہ بن گئی ، اگلا میچ ہمار ہوگا۔

ویڈیو بیان میں کپتان بابر اعظم نے کہاکہ دوسرے میچ میں ہمارا دن اچھا نہیں تھا، جلد گرنے والی وکٹوں نے بھی کافی نقصان پہنچایا، جس کی وجہ سے ہم مومینٹم کھو بیٹھے۔ بابر اعظم نے کہا کہ مڈل آرڈر میں میری اور حفیظ کی شراکت بھی لمبی نہیں چلی،یہ بات درست ہے کہ مڈل آرڈر جدوجہد کر رہی ہے تاہم ابھی ہمیں یہاں اور زمبابوے میں بھی ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران مختلف کمبی نیشنز کی آزمائش جاری رہے گی تاکہ بھارت میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ تک موزوں کمبی نیشن تشکیل دے سکیں۔

جنوبی افریقہ سے اگلے میچ کے بارے میں بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا برا دن گزرچکا اور شکست ماضی کاحصہ بن چکی ہے ،ہم شکست کو پس پشت ڈال کر مثبت چیزوں کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔ایک بار پھر سیریز میں برتری حاصل کرنے کی پوری کوشش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ  مجھے اپنی ٹیم پر مکمل اعتماد اور یقین ہے کہ اگلے میچ میں ہم اچھا پرفارم کریں گے۔

قومی کپتان نے کہاکہ دوسرے میچ میں فتح کا کریڈٹ جنوبی افریقہ کو بھی دینا چاہیے، مختلف پچ پر انھوں نے بہت اچھی بولنگ کی۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal