NPG Media

’لعنتیو ڈوب مرو‘ مایا علی اور شہریار منور کے فوٹو شوٹ پر مداح برہم

لاہور:ڈرامہ سیریل ’من مائل‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ مایا علی کے شہریار منور کے ساتھ بولڈ فوٹو شوٹ پر مداحوںکی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین نے لعن طعن کا سلسلہ تک شروع کردیا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @staygoldkubra

 

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ مایا علی اور اداکار شہریار منور کا فوٹو شوٹ وائرل ہواجبکہ اس فوٹو شوٹ کو مداحوں کی جانب سے کافی بے باک قرار دیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے دونوں کو تنقید کے نشانے پر رکھتے ہوئے اپنے دل کی بھڑاس نکالی۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by @staygoldkubra

 

فائزہ نامی خاتون نے دونوں کو شادی کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’جلدی سے شادی کرلو‘۔

حنا مسعود نے لکھا کہ ’یہ شہریار اتنے گندے پوز بناتا ہے سب کے ساتھ،یہ خود بھی گندی لڑکیاں ان میں اور کافروں میں کوئی فرق نہیں ہے‘۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

 

ایک اور خاتون نے تحریر کیا کہ ’پیسہ کمانے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہو،نہ شرم اور نہ حیا ہے‘۔

رائو نامی صارف نے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ ’لعنتیو ڈوب مرو‘۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

 

آصف عثمان نے لکھا کہ ’مایا علی مادر پدر آزاد نہ بنو،اچھے گھر کی لڑکیوں پر اتنا سب کچھ سوٹ نہیں کرتا،شہریار تو ہے ہی ناکارہ ،اس کا نہ کوئی مستقبل ہے اور نہ ہی ایکٹنگ آتی ہے‘۔

یاد رہے کہ اداکارہ مایا علی نے متعدد انٹرویوز میں یہ بات واضح کی ہے کہ وہ اور شہریار ایک اچھے دوست ہیں اور ان کے درمیان کوئی قریبی تعلقات نہیں ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

 

اداکار شہریار منور صدیقی اداکارہ مایا علی کے ساتھ فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے جس کے بعد مداحوں نے دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند بھی کیا تھا۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

 

خیال رہے کہ اداکارہ مایا علی کا اصل نام مریم تنویر علی ہے جو کہ 27 جولائی 1989ء کو پیدا ہوئیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

 

مایا علی اداکاری ،ماڈلنگ، وی جے اور زیادہ تر پاکستانی ٹی وی ڈراموں اور فلموں میں کردار سے پہچانی جاتی ہیں۔ فلمی آغاز ایکشن ڈرامہ فلم "طیفہ ان ٹربل” سے کیا۔ اس کے بعد 2019 میں "پرے ہٹ لو” میں شہریار منور کے مقابل کام کیا جو کمرشل سطح پر کامیاب رہی جس پر انھیں لکس سٹائل ایوارڈز میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا ۔

 

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

 

مایا علی نے کوئین میری کالج لاہور سے ابلاغ عامہ میں ماسٹر کیا اور پھر وی جے بن گئیں۔ علاوہ ازیں کھیلوں میں دلچسپی رکھتی ہیں اور باسکٹ بال ، کرکٹ ، ہاکی ، ٹینس اور بیڈمنٹن کھیلنے کے ساتھ ساتھ اپنی سکول ٹیم کی نمائندگی بھی کر چکی ہیں۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maya Ali (@official_mayaali)

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal