NPG Media

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

فائل فوٹو

سنچورین:(این پی جی میڈیا) پاکستان نے جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی 20 میچ میں شکست دیدی۔ محمد رضوان نے ناقابلِ شکست 74 کی اننگز کھیل کر پاکستان کو میچ میں فتح دلائی۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ سنچورین میں ہوا جس میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقی بولرز نے میچ کے آغاز سے لے کر میچ کے 16 ویں اوور تک پاکستانی بولرز کا خوب بھرکس نکالا پہلی اننگز کے 16 ویں اوور کے اختتام پر جنوبی افریقہ نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنا لیے تھے۔ افریقہ بلے باز ایڈم مارکرم نے 51 جبکہ کپتان ہینری کلاس نے 50 اسکور کیے اور پاکستانی بولرز کا خوب امتحان لیا۔

لیکن اس کے شاہینوں نے میچ میں کم بیک کیا اور باقی کے 4 اوورز میں صرف 28 رنز دیکر 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ اور افریقی بلے بازوں کو 188 رنز تک محدود رکھا۔ جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 41 رنز کے مجموعے پر بابر اعظم صرف 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم کے بعد وکٹ پر فخر زمان آئے اور انہوں نے آتے ہی افریقی بولرز پر چڑھائی شروع کر دی۔ لیکن فخر زمان کا یہ طریقہ واردات زیادہ دیر تک نہ چلا اور وہ 19 بالز پر 27 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پویلین لوٹ گئے۔

جب محمد حفیظ نے محمد رضوان کے ساتھ مل کر اننگز کو آگے بڑھانے چاہا تو افریقی بولر تبریز شمسی نے محمد حفیظ کو چلتا کیا اور پاکستانی ٹیم کو مزید مشکلات میں دھکیل دیا۔

محمد حفیظ نے 13 رنز کی اننگز کھیلی جس کے بعد نوجوان بلے باز حیدر علی نے کریز سنبھالی لیکن وہ بھی محض 14 رنز بناکر رضوان کا ساتھ چھوڑ گئے۔ محمد نواز بھی پہلی گیند پر آؤٹ ہوئے تو پاکستان کی ٹیم پر اسکور بورڈ کا پریشر مزید بڑھ گیا۔

لیکن فہیم اشرف کی 14 بالز پر 30 رنز کی جارحانہ اننگز  پاکستان کو میچ میں واپس لے آئی۔ میچ کے آخری اوور میں پاکستان کو جیت کیلئے 11 رنز درکار تھے کہ اور پاکستان نے ایک گیند قبل ہی حاصل کر لیے۔

محمد رضوان کو 74 رنز کی بہترین اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

یوں پاکستان کو جنوبی افریقہ کیخلاف پہلے ٹی20 میچ میں کامیابی حاصل ہوئی اور چار میچوں کی سیریز میں انہیں 0-1 کی برتری حاصل کی۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور عثمان قادر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یہ میچ محمد حفیظ کے کیرئیر کا 100واں میچ تھا۔

محمد حفیظ ٹی20 کرکٹ میں 100 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے دوسرے کرکٹر ہیں اس سے قبل شعیب ملک پاکستان کی جانب سے کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔ اس میچ میں محمد حفیط نے ایک اور کارنامہ بھی سرانجام دیا ہے، محمد حفیظ نے شعیب ملک کا ریکارڈ توڑتے ہوئے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور بھی کر لیے ہیں۔ محمد حفیظ 100 میچوں میں 2336 رنز بنا کر پہلے نمبر پر موجود ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal