NPG Media

پہلا ٹی 20: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف دے دیا

فائل فوٹو

جوہانسبرگ:(این پی جی میڈیا) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان چار میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 جاری ہے جس میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 189 رنز کا ہدف دیا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے ایڈم مارکرم نے 51 جبکہ کپتان ہینری کلاسن نے 50 اسکور کی۔ بیلجوئین نے 34 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کے اسکور میں اضافہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف نے ایک، ایک وکٹ حاصل کیں۔

پاکستان ٹیم کی جانب سے محمد رضوان، فخر زمان، بابر اعظم، محمد حفیظ، حیدر علی، محمد نواز، فہیم اشرف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور عثمان قادر شامل ہیں۔

محمد حفیظ آج اپنے ٹی 20 کیرئیر کا 100واں میچ کھیل رہے ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے صرف شعیب ملک ہی 100 سے زائد ٹی20 میچ کھیل پائے ہیں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal