NPG Media

جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین پہلا ٹی 20آج کھیلاجائے گا

فائل فوٹو

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین پہلا ٹی 20میچ آج کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی 20سیریز کا آغاز آج سے جوہانسبرگ میں ہو رہا ہے۔ چار میچوں کی سیریز کا پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے پانچ بجے شروع ہو گا۔

پروٹیز کے دیس میں ایک روزہ سیریز جیت کر پاکستان اب ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

ایک روزہ سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف مسلسل دو سنچریاں بنانے والے فخر زمان کے ساتھ جارح مزاج بلے باز شرجیل خان کو اوپن کرائے جانے کا امکان ہے۔

مڈل آرڈر پر کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، حیدر علی اور محمد حفیظ موجود ہوں گے۔

دوسری جانب جنوبی افریقی قائد ٹیمبا باووما ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔ باووما کی غیرموجودگی میں ہینرچ کلاسین پروٹیز کی قیادت کریں گے۔

اب تک دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹی ٹونٹی میچوں میں سے 9 میں جنوبی افریقہ جبکہ ‏‏8 میں پاکستان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal