NPG Media

محمد حفیظ نے اپنے مداحوں کے ساتھ نئے پارٹنر کی ویڈیو شئیر کردی

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) قومی کرکٹ ٹیم کے بلے باز اور پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ نے تینوں فارمیٹ میں پاکستان ٹیم کے لئے عمدہ کھیل پیش کیا اور اب انہوں نے اپنے فینز کے ساتھ ایک ویڈیو شئیر کرتے ہوئے نئے پارٹنر کے مل جانے کا انکشاف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے بہترین بلے باز سینئر آل راؤنڈر محمد حفیظ کے شاندار سٹروک اور چھکوں کو باولرز کبھی نہیں بھولے اور اپنی عمدہ پرفارمنس کی بدولت وہ کئی ریکارڈ بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ سپر سٹار آپ کو خوش آمدید اور ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے مزید لکھا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی! میرے اگلے گالف پارٹنر ہیں۔

سوشل میڈیا پر موجود اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سپرسٹار فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی گالف شارٹ کھیل کرمسکرارہے ہیں، شاہین شاہ نے محمد حفیظ کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حفیظ بھائی کے ساتھ گولف سیشن میں بہت مزہ آیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے گولف سے زیادہ محمد حفیظ کی کمنٹری سے لطف اٹھایا۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal