NPG Media

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، ڈیسک ٹاپ پراب آڈیو ویڈیو کال کرنا ممکن ہوگیا

کیلفورنیا: (این پی جی میڈیا) سماجی رابطے کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ نے اپنے ڈیسک ٹاپ صارفین کیلئے ایسا فیچر متعارف کروادیا ہے جس نے ان کی بڑی مشکل کو دور کردیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے اپنی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو سے ایک ٹوئٹ کی ہے جس کے مطابق اب تمام صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ پر بھی واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کالز کرنا ممکن ہوگا۔

واٹس ایپ کی جانب سے صارفین کو واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے متعلق نئے فیچر سے آگاہ کرنے کے لیے ایپلیکیشن پر اسٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز قبل واٹس ایپ کی جانب سے تصدیق کی گئی تھی کہ جلد ہی ڈیسک ٹاپ ورژن پر وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کروا دیا جائے گا جو کہ صارفین کے لیے کسی بڑی خوشخبری سے کم نہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal