NPG Media

بغیر اجازت عمرے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہو گا،سعودی وزارت داخلہ

فائل فوٹو

ریاض :بغیر اجازت عمرہ کرنے والوں کے لئے سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ اجازت نامہ لیے بغیر عمرے پر جانے والوں پر 10 ہزار ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مسجد الحرام میں اجازت نامے کے بغیر داخل ہونے کی کوشش کرنے پر ایک ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔ جرمانے کا نفاذ کورونا وبا کے خاتمے تک برقرار رہے گا۔

دوسری جانب اٹلی کے شہر فلورنس کے امام ایزیدین الزیرنے کہا ہے کہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے جو افراد امسال عمرے یا حج پہ نہ جاسکیں تو انہیں چاہیے کہ وہ اس مقصد کے لیے رکھی گئی رقم ضرورتمندوں کو عطیہ کردیں۔

خلیج کے مؤقر انگریزی اخبار عرب نیوز کے مطابق امام ایزیدین الزیر نے کہا کہ جب تک یہاں پر ویکسین کا عمل مکمل نہیں ہو جاتا ہے تو میں ہر اس شخص سے کہوں گا کہ جو عمرے یا حج کا ارادہ رکھتا ہے وہ اپنی رکھی ہوئی رقم انہیں دے دیں جو مشکلات کا شکار ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے پیر کو بتایا گیا تھا کہ صرف ان افراد کو مسجد الحرام مکہ میں داخلے کی اجازت ہو گی جنہوں نے ویکسین لگوائی ہوئی ہو گی اور یا پھر وہ بیماری سے صحتیاب ہو چکے ہوں گے۔

سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے واضح طور پر کہا گیا تھا کہ مکہ اور مدینہ میں داخلے کی اجازت کے لیے ضروری ہے کہ چودہ روز قبل ویکیسن کی دونوں خوراکیں لی جا چکی ہوں۔

اٹلی میں کونسل آف اسلامک کمیونٹیز کے سابق صدر ایززیدین الزیر نے سعودی عرب کی جانب سے کیے گئے اقداماات کو مکمل طور پر درست قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پیغمبر اسلام نے ہمیں درس دیا ہے کہ جہاں وبا پھیلی ہو ہمیں وہاں داخل نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی وہاں سے نکلنا چاہیے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal