NPG Media

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی 20 سیریز بھی جیتنے کی کوشش کریں گے، فخر زمان

جوہانسبرگ: (این پی جی میڈیا) جنوبی افریقہ کیخلاف مین آف دی سیریز بننے والے فخر زمان کا کہنا ہے کہ ہر کھلاڑی پر اچھا اور برا وقت آتا ہے، مجھے جن لوگوں نے برے وقت میں اسپورٹ کیا ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

قومی کرکٹر فخر زمان نے ورچوئل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کیخلاف سیریز جیت کر بہت خوشی ہوئی۔ اور اس جیت کو ٹیم کو ضرورت تھی۔ فخر زمان نے کہا کہ ہماری ٹیم نے زیادہ ون ڈے نہیں کھیلے تھے۔ کافی عرصے بعد ون ڈے میچز کھیل رہے تھے۔ سیریز ہمارے لیے بہت ضروری تھی۔

انہوں نے کہا کہ جیت کا کریڈٹ ٹیم اور ٹیم مینجمنٹ کو جاتا ہے۔ میری اپنی فارم بہترین رہی، موقع دینے پر مینجمنٹ کا شکریہ کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رہ کر اپنے اوپر کافی کام کیا ہے۔

ٹی 20 سیریز کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ون ڈے میں بڑے شارٹس کھیلے ہیں اور پی ایس ایل میں بھی میری کارکردگی اچھی رہی ہے۔ اوپنر بلے باز نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ اسی فارم کو جاری رکھتے ہوئے ٹی 20 سیریز میں بھی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کروں۔

کپتان بابر اعظم کی قائدانہ صلاحیتوں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ بابر اعظم میں لیڈرشپ کی صلاحیت ہیں۔ فخر زمان نے کہا کہ کپتان جب اتنا بڑا پرفارمر ہو تو آٹومیٹک ٹیم پر فرق پڑتا ہے۔ بابر کی پرفارمنس سب کے سامنے ہے اس کے ساتھ کریز پر رہنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔

فخر زمان نے کہا کہ تمام لوگوں پر برا وقت آتا ہے، ٹائم آف کا انتظار کررہا تھا۔ ٹائم آف میں کوڈ کے دنوں میں بہت وقت مل گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ برے ٹائم پہ جنہوں نے سپورٹ کیا سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal