NPG Media

دورہ بنگلہ دیش،پی سی بی نے انڈر19کرکٹ سکواڈ کا اعلان کردیا

تصویر بشکریہ ٹوئٹر

لاہور:بنگلہ دیش کے دورہ کیلئے پی سی بی نے انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کی قیادت ابھرتے ہوئے نوجوان آل راؤنڈر قاسم اکرم کریں گے۔

 

دورے کے لیے حتمی 17 رکنی قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا گیا۔ جس میں کپتان قاسم اکرم ، عباس علی، عبد الفصیح، عبدالواحد بنگلزئی، عالیان محمود، احمد خان، علی اسفند، فہد منیر، فیصل اکرم، وکٹ کیپر حسیب اللہ، معاذ صداقت، محمد عرفان نیازی، محمد شہزاد، منیب واصف، وکٹ کیپر رضا المصطفٰی، طاہر حسین اور ذیشان ضمیر شامل ہیں۔

فاسٹ باؤلر عاصم علی، اسپنر ارحم نواب، بیٹسمین رضوان محمود حتمی اسکواڈ میں جگہ نہیں بناسکے تاہم یہ تینوں کرکٹرز اسکواڈ کی 17 اپریل کو بنگلہ دیش روانگی سے قبل تک تربیتی کیمپ کا حصہ رہیں گے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal