NPG Media

کورونا وائرس،نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

photo credit: the pioneer

ویلنگٹن: بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کی وجہ سے نیوزی لینڈ نے بھارت سے آنے والے افراد کے ملک میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث نیوزی لینڈ نے بذریعہ بھارت نیوزی لینڈ آنے والے اور بھارتی شہریوں کے ملک میں داخلے پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے بھارت سے آنے والوں پر پابندی 11 اپریل سے 28 اپریل تک عائد رہے گی۔ نیوزی لینڈ نے یہ پابندی ملکی سرحد پر کورونا کے 23 کیسز مثبت آنے کے بعد لگائی جن میں سے 17 بھارت سے آنے والے افراد تھے۔

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جسینڈا آرڈرن نے آکلینڈ میں میڈیا سے گفتگو میں پابندی عائد کیے جانے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ اور برازیل کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بھارت ہے جہاں اب تک ایک کروڑ 29 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal