NPG Media

امریکہ نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا

فائل فوٹو

واشنگٹن:امریکہ نے ایران پر عائد پابندیاں اٹھانے کا عندیہ دے دیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا ایران ایٹمی ڈیل پر واپسی کے لیے ضروری اقدامات پر تیار ہیں۔یورپ کی مصالحت کاری میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری معاہدے کے حوالے سے بالواسطہ مذاکرات کا ویانا میں آغاز ہو گیا ہے۔

ایران کے مذاکرات کار عباس اراغچی کا کہنا ہے کہ ایران اور عالمی طاقتوں کے درمیان ملاقات تعمیری رہی، جمعے کو ایک اور ملاقات ہو گی۔

واضح رہے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں ایران کے ساتھ معاہدے سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر معاشی پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ معاہدے کے دیگر عالمی فریقین برطانیہ، جرمنی، فرانس، روس اور چین نے ایران سے معاہدہ جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal