NPG Media

گوگل نے معروف ایپلی کیشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا

کیلفورنیا: (این پی جی میڈیا) ٹیکنالوجی کی معروف کمپنی گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے وہ ایپلیکیشن ہٹانے کا فیصلہ کرلیا جسے اب تک کروڑوں صارفین استعمال کررہے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق گوگل نے اپنے اسٹور پر موجود ’گوگل وائی فائی‘ نامی ایپلیکیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ اس ایپلیکیشن کو دنیا بھر میں موجود کروڑوں صارفین ڈاؤن لوڈ کرچکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق اس ایپ کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین کا ذاتی ڈیٹا غیر محفوظ ہے اس لیے انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گوگل پلے اسٹور سے جلد اس ایپلیکیشن کو ختم کردیا جائے۔

ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق کمپنی نے ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کو خطرات سے آگاہ کرنا شروع کردیا ہے اور انہیں بتایا کہ جلد اس کو مستقل طور پر ہٹا دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گوگل نے مذکورہ کمپنی کو 25 مئی تک خدشات دور کرنے اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، اگر مذکورہ تاریخ تک جواب نہ آیا تو گوگل اس ایپ کو پلے اسٹور سے ہٹا دے گا جسے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal