NPG Media

جو جیتا وہی سکندر،پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ون ڈے سیریز کا فیصلہ آج ہوگا

فائل فوٹو

سنچورین :جو جیتا وہی سکندر،پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا تیسرا اور آخری ون ڈے میچ آج سنچورین میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ جیتا ہے اور سیریز کا فیصلہ کن مقابہ آج ہوگا۔ آخری میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر1 بجے شروع ہوگا۔

فیصلہ کن میچ کے لئے پاکستان ٹیم میں 2 تبدیلیوں کا امکان ہے جبکہ جنوبی افریقہ کے پانچ اہم کھلاڑی آئی پی ایل میں شرکت کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔

ٹیم ڈی کوک، ربادا، نورکیا، ڈیوڈ ملر اور این گینٹی آج نہیں کھیلیں گے۔ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3وکٹ سے ہرایا تھا جبکہ دوسرا میچ جنوبی افریقہ نے 17 رنز سے جیتا تھا۔

ون ڈے سیریز کا آج فیصلہ ہوجائے گا جس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان 4 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق آل راونڈر شاداب خان کی جگہ عثمان قادر کو ٹیم میں شامل کئے جانے کا امکان ہے جب کہ مڈل آرڈر بیٹس مین آصف علی کی جگہ حیدر علی کو کھیلایا جا سکتا ہے۔

بائولنگ لائن میں بھی ایک تبدیلی متوقع ہے، فٹ ہونے کی صورت میں حسن علی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal