NPG Media

گزشتہ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے، مصباح الحق

فائل فوٹو

سنچورین : پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ڈریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزاء ہے، لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں مصباح الحق نے کہاکہ گزشتہ میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کا مورال بلند ہے، ڈریسنگ روم کا ماحول بہت حوصلہ افزاء ہے، لڑکے سیریز جیتنے کے لیے پرامید ہیں۔

انہوںنے کہاکہ نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل اس ٹیم کے لیے ہر جیت بہت اہم ہے، سنچورین اور وانڈررز کی پچز جنوبی افریقی کنڈیشنز کی حقیقی ترجمانی کرتی ہیں، ان باؤنسی پچز پر ہمارے ٹاپ آرڈر بیٹسمین کا سنچری کرنا بہت خوش آئند ہے۔

انہوںنے کہاکہ یقین ہے کہ ہمارے باؤلرز تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں بہترین کم بیک کریں گے، مڈل آرڈر بیٹنگ میں بہتری کی ضرورت ہے، شاداب خان کے متبادل سمیت ٹیم کمبی نیشن کے لیے جو تبدیلی ضروری ہوئی، کریں گے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal