NPG Media

بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری ، جیل بھرو تحریک کا آغاز

File Photo

نئی دہلی: زرعی قوانین کیخلاف بھارتی کسانوں کا احتجاج 131 ویں روز بھی جاری رہا، کاشتکاروں نے جیل بھرو تحریک کا بھی آغاز کر دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق زرعی قوانین کیخلاف بھارتی کسانوں کا 131ویںروزبھی احتجاج جاری رہا۔ مودی سرکار کے اوچھے ہتھکنڈے بھی جاری ہیں۔ فوڈ کارپوریشن کا ادارے بند کرنے کی تیاری کر لی۔ ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں نے ایف سی آئی کے دفاتر کے باہر احتجاج کیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے سرکار کالے قوانین کو کیا واپس لے گی، وہ تو ایف سی آئی ہی کو بند کرنے جا رہی ہے۔ ہریانہ کے کسان رہنما گورنام سنگھ نے کہا ہے کسانوں کے احتجاج سے نہیں بی جے پی کے جلسوں سے کورونا پھیل رہا ہے۔

دلی کے اردگرد دھرنوں کے دوران مظاہرین کی اموات کی تعداد تین سواکاون ہوگئی۔ زرعی قوانین کے خلاف کاشتکاروں نے جیل بھرو تحریک کا بھی آغاز کر دیا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal