NPG Media

قومی ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی بیٹی کے باپ بن گئے

فائل فوٹو

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر حسن علی بیٹی کے باپ بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر حسن علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے چاہنے والوں سے خوشی شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’الحمداللہ! اللہ تعالیٰ نے ہمیں بیٹی سے نوازا ہے‘۔

 

فاسٹ بائولر نے اپنی بیٹی کو مخاطب کرتے ہوئے تحریر کیا کہ ’میری شہزادی، ہماری فیملی میں خوش آمدید‘۔

انہوں نے اپنی بیٹی کو دعا دیتے ہوئے لکھا کہ میں دعاگو ہوں کہ آپ بڑے بڑے خواب دیکھو اور اللہ تعالیٰ ان خوابوں کی تکمیل میں ہمیشہ آپ کا ساتھ دیں۔

حسن علی نے مداحوں سے درخواست بھی کی کہ انہیں اور ان کی فیملی کو دعاؤں میں یاد رکھیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹر حسن علی 20 اگست 2019 کو بھارتی دوشیزہ سمیعہ آرزو سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal