NPG Media

پولیس افسر نے تمام حدیں پار کردیں، خاتون پر بدترین تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی

اسلام آباد: (این پی جی میڈیا) قصور میں پولیس افسر نے گھرمیں گھس کر خاتون کو بالوں سے پکڑکرگھسیٹا اور خود تشدد کرنے کے بعد الٹا مقدمہ بھی خاتون پر درج کروادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قصورمیں تھانہ کھڈیاں پولیس نے ظلم سفاکیت کی انتہا کردی، جمیل خان سب انسپکٹر نے خدیجہ بی بی کو سر کے بالوں سے پکڑ کر کمرے سے نکالا اور ٹھڈے مارکر باہر گھیسٹتا رہا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سب انسپکٹر خاتون کو بالوں سے پکڑ کر کمرے سے کھینچ کر نکال رہا ہے۔ اس کے علاوہ ویڈٰیو میں خاتون پر کیے جانے والا تشدد بھی صاف دکھائی دے رہا ہے۔

واضح رہے کہ ڈی پی او نے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر سب انسپکٹر جمیل کو معطل کر دیا ہے اور ایسا واقعہ پہلی بار پیش نہیں آیا ہے اس سے قبل بھی خواتین پر تشدد کے کئی واقعات سامنے آچکے ہیں جس کی وجہ سے مظلوم خواتین معاشرے میں ذلت وخواری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal