NPG Media

ایک اور ورلڈ ریکارڈ بابر اعظم کی جھولی میں آن گرا

تصویر پی سی بی ٹوئٹر

سنچورین :ایک اور ورلڈ ریکارڈ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جھولی میں آن گرا ہے اور انہوں نے دنیا بھر کے بلے بازوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعظم نے سب سے کم صرف 76 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر کم ترین اننگز میں 13 سنچریاں بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان 76 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر پہلے، جنوبی افریقی کھلاڑی ہاشم آملہ 83 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر دوسرے جبکہ بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی 86 اننگز میں 13 سنچریاں بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں۔

جنوبی افریقی کھلاڑی کوئنٹن ڈی کاک 86 اننگز میں ہی 13 سنچریاں بنا کر چوتھے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ پانچواں نمبر 91 اننگز میں 13 سنچریاں بنانے والے آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کا ہے۔

 

گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میں کپتان بابراعظم کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سوپر سپورٹس پارک میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دیا گیا 274 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا۔

قومی ٹیم کی جانب سے کپتان بابراعظم 103، امام الحق 74، اور محمد رضوان 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے نوکیا نے 4 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جو کہ پاکستان کے حق میں بہتر ثابت ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے 4 کھلاڑی 55 کے مجموعی اسکور پر پویلین واپس لوٹ گئے۔

تاہم ونڈر ڈیوسن اور ڈیوڈ ملر نے ٹیم کو سنبھالا دیا اور چھٹی وکٹ کے لیے 121 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

ونڈر ڈیوسن نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی، وہ 123 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ اور حارث رؤف دو، دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal