NPG Media

پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو شکست دیکر چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا

کوئٹہ (این پی جی میڈیا)پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو سنسنی خیز مقابلہ میں شکست دیکر چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

تفصیلات کے مطابق یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ ویژن کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بلوچستان کے تعاون سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان واپڈا نے جیت لیا۔ فائنل میچ میں پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں 1ـ2 گول سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔

پاکستان واپڈا کی جانب سے کھیلے کے 10ویں منٹ اور 52ویں منٹ میں ہونہار کھلاڑی رانا وحید نے دو فیلڈ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ نیشنل بینک کی جانب سے واحد گول کھیل کے 49ویں منٹ میں پینلٹی سٹروک کے ذریعہ فیصل قادر نے سکور کیا۔

قبل ازیں تیسری  پوزیشن کا میچ پاکستان آرمی اور پنجاب کلرز کے مابین کھیلا گیا جوپاکستان آرمی نے 2ـ4 گول سے جیت کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان آرمی کی جانب سے ایم عماد، علی حیدر، شاہد علی اور ایم عمر نے گولک سکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پنجاب کلر کی ٹیم نے شاندار کھیل مظاہرہ کیا ور دو گولسکور کئے۔ پنجاب کی جانب سے اشعر طارق اور زنیر خالد نے گول سکور کئے۔

ایونٹ کی فائنل تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تھے۔ معزز مہمان خصوصی نے تقریب تقسیم انعامات مین ایونٹ کی چمپئن ٹیم پاکستان واپڈا کو دلفریب ٹرافی اور 15 لاکھ روپے کیش ایوارڈ، نیشنل بینک ٹیم کو 10 لاکھ روپے کیش ایوارڈ اور پاکستان آرمی ٹیم کو 5 لاکھ روپے کیش ایوارڈ اور ٹرافیاں دیں ۔

Related posts

سری لنکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

rashid afzaal

پاکستان اور نیوزی لینڈ نے سہ فریقی T20 سیریزکی تاریخوں کا اعلان کردیا

rashid afzaal

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal