NPG Media

تعمیر و ترقی کے لیے جوبائیڈن کا کھربوں ڈالر کے منصوبے کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے تعمیر وترقی کے بڑے مںصوبے کا اعلان کردیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے ملکی معیشت کو بحالی اور پرانے انفراسٹکرچر کو بہتر بنانے کے لیے دو کھرب ڈالر کا بڑا منصوبہ پیش کیا ہے۔ انھوں نے اس مںصبوبے کو خلائی دوڑ کا نام دیا ہے۔

کھربوں ڈالر کے اس منصوبے میں وعدہ کیا گیا ہے کہ اس کے تحت ٹرانسپورٹ کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ نہ صرف لاکھوں ملازمتیں دی جائیں گی بلکہ بڑی کمپنیز سے ٹیکسز کی مد میں سرمایہ بھی اکٹھا کیا جائے گا۔

گزشتہ روزصدر جو بائیڈن نے امریکی ریاست پینسلوینیا میں ٹریڈ یونین ہال سے خطاب کیا۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ ان کا یہ منصوبہ 8 سالوں پر مشتمل ہے جس سے امریکی عوام کے لیے ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

بائیڈن نے مزید کہا کہ یہ ایک ایسا منصوبہ ہے جو کئی نسلوں تک چلتا ہے اور ایک ہی بار پیش کیا جاتا ہے۔ایسا منصوبہ شاید ہی عوام نے کبھی دیکھا ہوگا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal