NPG Media

فرانس میں کورونا کی شدت، ملک گیر لاک ڈاؤن نافذ

پیرس:  فرانس میں کورونا تیزی سے پھیلنے کے باعث ایک بار پھر ملک گیر لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ملک میں کورونا کی وبا تیزی سے پھیلنے کے باعث فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ملک گیر لاک نافذ کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

ایمانوئل میکرون نے ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ سے آیا نئی قسم کا یہ وائرس پہلے وائرس کی نسبت زیادہ خطرناک اور جان لیوا ہے۔

اس دوران انھوں نے مزید کہا کہ یہ وائرس اس قدر خطرناک ہے کہ اس سے فرانس میں ایک لاکھ کے قریب لوگوں کی موت واقع ہوسکتی ہے۔ اگر ہم نے اس وائرس سے بچنے کے لیے اقدامات نہ کیے تو حالات کنٹرول سے باہر ہو سکتے ہیں اور اگر ایسا ہوا تو بہت برا ہو سکتا ہے۔

صدر میکرون نے مزید کہا کہ لوگ آپس میں سماجی فاصلہ رکھیں، وائرس کے پھیلاؤ کی رفتار کو کم کرنے کا یہ سب سے  بہتر طریقہ ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فرانس واحد ملک تھا جس نے کورونا پر قابو پاتے ہوئے اپنے سکولز کو زیادہ دیر تک کھلا رکھا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal