NPG Media

امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ،4 افراد ہلاک

Photo Credit: The Hill

واشنگٹن: امریکہ ایک بار پھر گولیوں سے گونگ اٹھا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی پولیس کا کہنا ہے کہ کیلیفورنیا کے شوٹنگ کمپلیکس میں نامعلوم شخص نے فائرنگ کرکے بچے سمیت 4 افراد کو ہلاک کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے آفیشل فیس بک پیج پر اس واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے اورنج پولیس ڈیپارٹمنٹ نے بتایا ہے کہ  تقریبا 5:30 بجے پولیس کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی تو موقع پر ہی متعدد افراد فائرنگ کی ذد میں آکر ہلاک ہوچکے تھے۔

تاہم حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

جبکہ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ 4 افراد کے ہلاک ہونے کے علاوہ ۲ افراد شدید زخمی بھی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ روز امریکی ریاست جارجیا میں فائرنگ کے تین واقعات میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور ہلاک ہونے والوں میں 6 ایشیائی خواتین بھی شامل تھیں۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal