NPG Media

معیار پر پورا نہ اترنے پر کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ضائع کردی گئیں

واشنگٹن: امرکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن نے معیار پر پورا نہ اترنے پر کورونا ویکسین کی ڈیڑھ کروڑ خوراکیں ضائع کردی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست میری لینڈ میں واقع جانسن اینڈ جانسن کے پلانٹ میں تیار کی جانے والی کورونا کی ڈیڑھ کروڑ خوراکوں کو غیر معیاری تصور کرتے ہوئے ضائع کریا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے ماہرین کو پلانٹ پر بھیجا جا رہا ہے تاکہ وہ اپنی نگرانی میں معیاری ویکسین کی پیداوار کو یقینی بنا سکیں تاہم امریکی فوڈ ایںڈ ڈرگا تھارٹی کی جانب سے بھی اس واقعے کی تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ بہترین اور معیاری ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ضائع کی گئی ویکسین ابھی تک اپنے آخری مراحل میں نہیں پہنچی تھی۔

خیال رہے کہ دنیا میں اب تک جتنی بھی کورونا ویکسین دستیاب ہیں وہ دو خوراکوں پر مشتمل ہیں جبکہ جانس اینڈ جانسن کی جانب سے تیار کردہ ویکسین صرف ایک ٹیکے پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ اب تک جتنی بھی کورونا ویکسنز زیراستعمال ہیں وہ ساری دو ٹیکوں پر مشتمل ہیں جب کہ جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین پہلی ویکسین ہے جو صرف ایک خوراک پر مشتمل ہے یعنی اس کا ایک ہی ٹیکہ مہلک وائرس سے بچاؤ کے لیے کافی ہوگا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal