NPG Media

روس:جانوروں کے لیے دنیا کی پہلی کورونا ویکسین تیار

ماسکو: روس نے کورونا وائرس سے جانوروں کو بھی محفوظ کرنے کے کورونا وائرس ویکسین بنا لی ہے۔

غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے گذشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اس نے جانوروں کے لئے دنیا کی پہلی کورونا وائرس کی ویکسین رجسٹر کروائی ہے اور اس اقدام کو غیر انسانی آبادی میں تغیرات کو روکنے میں اہم قرار دیا ہے۔

روس کا کہنا ہے کہ ویکسین کی بڑے پیمانے پر پیداوار اپریل کے اوائل سے شروع ہوسکتی ہے۔

روسی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ "کارنیواک کوف” نامی ویکسین کا کتے ، بلیوں، لومڑیوں اور دیگر جانوروں پر ٹیسٹ کیا گیا ہے جوکہ کارگر ثابت ہوا ہے۔

ویکیسن تیار کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ  جانوروں میں کوویڈ 19 کو روکنے کے لئے یہ دنیا کی پہلی اور واحد مصنوعات ہے۔

روسی سائنس دانوں کے مطابق ، ویکسین کا استعمال ، وائرس کے تغیرات کی نشوونما کو روک سکتا ہے۔

روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یونان، پولینڈ، آسٹریا، امریکہ، کینیڈا اور سنگاپور کی نجی کمپنیوں اور جانور پالنے والے اداروں نے کارنیواک کوو ویکسین خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal