NPG Media

‘سلمان خان نے مجھے دھوکا دیا’ ، پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ کا دعویٰ

ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان پر پاکستانی نژاد امریکی اداکارہ نے دھوکے بازی کا الزام عائد کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکار سلمان خان کی 90 کی دہائی کی گرل فرینڈ اداکارہ سومی علی نے سلمان خان سے علیحدگی کی ساری کہانی کھول کر رکھ دی۔

اداکارہ سومی علی نے ایک انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی اور فلمی کیریئر میں سلمان خان کی شمولیت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اور میرا 20 سال قبل بریک اپ ہوا تھا کیونکہ سلمان نے مجھے دھوکہ دیا اور میں بالی وڈ میں صرف سلمان خان کے لیے آئی تھی جب ہم دونوں الگ ہوگئے تو میرے پاس ہندوستان میں رہنے کی کوئی وجہ نہیں بچی۔

سومی علی نے کہا کہ 16 سال کی عمر میں سلمان خان سے شادی کی خواہش سے بھارت آئی تھی جہاں میں نے کچھ ماڈلنگ پروجیکٹس اور فلموں کے بعد سلمان خان سے ملاقات کی تاہم سلمان کے انہیں دھوکا دینے کی وجہ سے وہ یہاں سے واپس امریکہ چلی گئیں۔

خیال رہے کہ سومی پاکستانی نژاد امریکن ہیں جن کی پیدائش کراچی میں ہوئی۔ اداکارہ 1991 سے 1998 کے درمیان کرشن اوتار، یادگار غدار، تیسرا کون؟، آؤ پیار کریں، مافیا، چپ سمیت متعدد فلوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائی چکی ہیں۔

  

Related posts

عالیہ رنبیر جلد بنیں گے والدین، ان تصاویر میں دیکھیں ان کی پیاری سی لو کیمسٹری

admin

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal