NPG Media

گوگل میپ پر اب ٹریفک کیساتھ ساتھ آلودگی کا بھی اندازہ لگایا جا سکے گا

نیو یارک: گوگل میپ پر اب ٹریفک کے ساتھ ساتھ آلودگی کا بھی اندازہ لگایا جا سکے گا ۔ گوگل میپس میں نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی گئی ہے ۔

انٹرنیشنل میڈٰیا کے مطابق اب گوگل میپس پر موسم کی تبدیلی اور آلودگی کا بھی تعین کیا جا سکے گا ۔ صارفین اب پہلے ہی اپنے لیے ماحول دوست راستوں کا انتخاب کر سکیں گے ۔ اس فیچر کو گوگل میپس میں اس سال کے آخر تک شامل کیا جائے گا ۔

اس سے قبل فیس بک اور گوگل نے اپنے صارفین کی بڑی مشکل آسان کرنے کیلئے اعلان کیا تھا کہ وہ جنوب مشرقی ایشیاء میں انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے جلد زیر سمندر کیبل کا جال بچھائے گے ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق ان منصوبوں میں سنگاپور ، انڈونیشیا اور شمالی امریکا کو گوگل اور علاقائی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے دو نئے زیر سمندر کیبلز تیار کی جائے گی تاکہ ان ممالک کو انٹر نیٹ کی تیز ترین فراہمی دی جا سکے ۔

میڈٰیا رپورٹ کے مطابق ایکو اور بائفر وسٹ نامی یہ پہلی دو کیبلیں ہوں گی جو انٹر نیٹ کو مزید 70 فیصد تک تیز کریں گی ، یہ منصوبہ 2023 تک مکمل کیا جائے گا ۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal