NPG Media

انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، یورپی یونین نے ایرانی عہدیداروں پر پابندیاں لگا دیں

برسلز: یورپی یونین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث پائے جانے والے ایرانی عہدیداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یورپی یونین کے حکام نے کہا ہے کہ انسانی حقوق پامال کرنے کے جرم میں ایرانی عہدیداروں پرپابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ 2013 کے بعد یورپی یونین کی جانب سے یہ اس طرز کا پہلا اقدام ہے۔

یورپی یونین کے سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ توقع کی جاتی ہے کہ مذکورہ ایرانی عہدیداروں پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے اثاثےمنجمد کیے جائیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ پابندیوں کا شکار ہونے والے عہدیداران کے نام پابندیاں عائد کرنے کے بعد سامنے لائے جائیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایرانی عہدیداروں کو یہ جان لینا چاہیے کہ اگر وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرتے ہیں تو انھیں سزا بھگتنے کے لیے بھی تیار رہنا ہوگا۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal