NPG Media

شام میں جنگ کا خاتمہ پوری دنیا کی اجتماعی زمہ داری ہے:اقوام متحدہ

Photo Credit: Eco Business

نیویارک: اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ شام میں خطرناک جنگ کا خاتمہ پوری دنیا کی زمہ داری ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس کا کہنا ہے کہ

شام کی جنگ شام پوری دنیا کی جنگ ہے اسے اب ختم کرنا چاہیے کیونکہ یہ پوری دنیا کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ اس تکلیف کو ختم کیا جائے۔

انٹونیو گوٹریس نے کہا کہ  آج  ہم سب کو اس مقصد کے حصول کے لیے  پوری طرح سے متحد ہوکرعہد کرنا چاہئے۔

انہوں نے ایک بار پھر تنازعہ کے لئے سیاسی مسائل کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کسی بھی مسئلے کا ھل فوجی مداخلت نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ شام ایک طرح کی کشمکش میں ہے کیونکہ حالات بدستور جنگ کی بڑھ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق شام میں 10 سالوں سے جاری جنگ کے بعد 36 لاکھ بے گھر شامی باشندے ترکی میں رہ رہے ہیں اور یہ دنیا میں پناہ گزینوں کی سب سے بڑی تعداد ہے۔

علاوہ ازیں، ترکی میں رجسٹرڈ شامی شہریوں کی تعداد حالیہ برسوں میں مستحکم رہی ہے، جو سنہ 2017 کے بعد سے 34 لاکھ سے 37 لاکھ کے درمیان ہے۔

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal