NPG Media

بھارت نے محبوبہ مفتی کو پاسپورٹ جاری کرنے سے انکارکردیا

Photo Credit: Arab News

نئی دہلی: بھارت کی شرپسند مودی حکومت نے ایکبار پھر اپنا اصل چہرہ پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارت نے انہیں پاسپورٹ جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بھارت نے مجھے ملک کے لیے خطرہ قرار دے کر پاسپورٹ فراہم کرنے سے انکار کیا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ سری نگر میں قائم بھارت کے علاقائی پاسپورٹ آفس نے محبوبہ مفتی کو ایک خط لکھ کر آگاہ کیا ہے کہ پاسپورٹ کے لیے ان کی دائر کردہ درخواست کو جموں و کشمیر پولیس کے کریمنل انوسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ یا سی آئی ڈی کی ‘منفی تصدیقی رپورٹ’ کی بنیاد پر مسترد کیا ہے۔

جبکہ دوسری جانب بھارت کی طرف یہ خط وصول کرنے کے بعد 61 سالہ محبوبہ مفتی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے اْنہیں ملک کے لیے خطرہ قرار دے کر پاسپورٹ فراہم کرنے سے انکار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیرِ اعلٰی اور پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی سربراہ کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت ختم کرنے کے حکومتی اقدامات کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔

علاو ازیں، بھارتی حکومت نے محبوبہ مفتی کو کئی ماہ تک نظر بند بھی رکھا ہے۔

 

 

 

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal