NPG Media

بھارت میں کورونا کی شدت، حالات بگڑنے لگے

نئی دہلی: دنیا میں سب سے زیادہ کورونا ویکسین بنانے کا دعویدار بھارت خود کورونا کے جال میں بری طرح پھنس چکا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارت کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی صورتحال بد سے بد تر ہوتی جا رہی ہے۔ ایک طرف تو بھارت اس بات کا دعوی کرتا نظر آتا ہے کہ وہ دنیا میں سب سے بڑا کورونا ویکسی نیشن مہم جاری رکھے ہوئے ہے تو دوسری جانب ملک میں کورونا کیسز کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ رہی ہے جس نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے

بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں کورونا کی صورتحال بہت بری طرح بگڑ چکی ہے جبکہ پوری قوم اس جان لیوا خطرے میں مبتلا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 56 ہزار 211 افراد مثبت کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد بڑھ کرایک کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار اور 855 ہوگئی ہے۔ اسی طرح گزشتہ روز ہونے والی اموات کی تعداد271 جس کے بعد مجموعی اموات بڑھ کر1 لاکھ 62 ہزار 114 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ اس وقت بھارت میں کورونا کے مثبت مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار اور 720 ہے۔

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal