NPG Media

اگر الیکشن ہونگے تو میں سبکدوش ہو جاؤں گا: اشرف غنی

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اگر مناسب وقت پر افغانستان میں انتخابات کا انعقاد ہوتا ہے تو میں عہدے سے سبکدوش ہو جائونگا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تاجکستان میں علاقائی سربراہی اجلاس میں امن کے لئے اپنے منصوبوں کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انتخابات کا انعقاد ہوتا ہے تو وہ سبکدوش ہوجائیں گے۔

افغانستان میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لئے ایشیا کے نویں ہارٹ اجلاس کا انعقاد ایک ایسے وقت پر ہوا جب امریکہ اور دیگر طاقتیں افغانستان میں نئی ​​عبوری حکومت کی تجویز کے ساتھ امن عمل کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

تاجکستان میں اجلاس کے دوران اشرف غنی نے کہا کہ "میں … جلد از جلد انتخابات کے انعقاد کی بھرپور حمایت کرتا ہوں، اور یہ میرا سب سے بڑا اعزاز ہوگا کہ میں منتخب جانشین کو اختیار سونپوں۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز یہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ اشرف غنی اس منصوبے کے تحت چھ ماہ کے اندر اندر نئے صدارتی انتخابات کی تجویز پیش کریں گے۔

یاد دہانی کے لیے بتا دیں کہ گذشتہ روز اشرف غنی نے ملک میں رواں سال کے آخر میں انتخابات کروانے کی تجویز پیش کی تحی جسے افغان طالبان نے مسترد کردیا۔

طالبان نے اب تک جنگ بندی کو مسترد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ براہ راست عبوری حکومت میں شامل نہیں ہوں گے۔

امریکہ نے حال ہی میں ایک عبوری حکومت تشکیل دینے کی تجویز دی تھی جسے "امن حکومت” کہا جاتا ہے، جس میں طالبان شامل ہوں گے۔

اس منصوبے کے تحت ایک نیا آئین تیار کیا جائے گا اور آخر میں انتخابات کے بعد مستقل حکومت کو اقتدار منتقل کردیا جائے گا۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal