NPG Media

ٹوئٹر نے اپنے صارفین کے لیے نئے ویڈیو فیچر کی آزمائش شروع کردی

کیلفورنیا: سماجی رابطے کی مقبول ویب سائٹ ٹوئٹر نے بہت جلد اپنی ایپ میں ایک نئے اور حیرت انگیز فیچر کو شامل کرنے کی آزمائش شروع کردی ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے صارفین کے لیے اپنی ٹائم لائن پر یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے حوالے سے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے جس سے یوٹیوب ویڈیوز دیکھنے کے لیے صارفین کو الگ سے یوٹیوب ایپ پر ری ڈائریکٹ نہیں کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق اس نئے فیچر سے صارفین کے لیے ٹوئٹر پر ویڈیو دیکھنا بہت آسان ہوجائے گا جس کا تجربہ امریکا، جاپان، کینیڈا اور سعودی عرب میں جاری ہے۔

کمپنی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ چار ہفتوں کے لیے نئے فیچر کی جانچ کریں گی اور نتائج کی بنیاد پر اس کو پوری دنیا کے صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ چند روز قبل ٹوئٹر نے یہ اعلان کیا تھا کہ وہ نئے فیچر کی جانچ کررہے ہیں جس سے صارفین آدھی کی بجائے مکمل تصویر دیکھ سکیں گے اور اس فیچر کو اینڈرائڈ و آئی او ایس دونوں پلیٹ فارم کے صارفین کے لیے لانچ کیا جائے گا۔

 

Related posts

عوام کیلئے بری خبر، بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑا اضافہ

rashid afzaal

کورونا کے حملے پھر تیز، فیس ماسک پہننا لازمی قرار

rashid afzaal

سی ٹی ڈی کا 11دہشتگرد گرفتار کرنے کا دعویٰ

rashid afzaal